QR CodeQR Code

سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی روایت ختم کرینگے، عمران خان

11 Feb 2021 22:33

اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو ٹکٹ دینے کی روایت ختم کرینگے۔ ایسے لوگوں کو سینیٹ کا ٹکٹ دینگے، جو عوامی فلاح اور بہتر قانون سازی کیلئے کام کریں۔ ذرائع کے مطابق سفارشات میں شبلی فراز کو ایک مرتبہ پھر سینیٹر بنانے کی سفارش شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دینے کی روایت ختم کریں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں پارلیمانی بورڈ کی جانب سے سینیٹ ٹکٹوں سے متعلق سفارشات وزیراعظم کو پیش کی گئیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو ٹکٹ دینے کی روایت ختم کریں گے۔ ایسے لوگوں کو سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے، جو عوامی فلاح اور بہتر قانون سازی کے لیے کام کریں۔ ذرائع کے مطابق سفارشات میں شبلی فراز کو ایک مرتبہ پھر سینیٹر بنانے کی سفارش شامل ہے۔ اسی طرح  ٹیکنوکریٹس کے لیے حفیظ شیخ کا نام شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں میں سے کامل علی آغا کا نام بھی شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے اور خواتین میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر زرقا کو سینیٹ کا ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا شیڈیول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت امیدوار 12 اور 13 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کو پولنگ ہوگی، پولنگ کا عمل 3 مارچ کو صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ 11 مارچ کو 52 سینیٹرز اپنی مدت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو جائیں گے، تاہم سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، اس طرح ایوان بالا کے ارکان کی تعداد 100 ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 915702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915702/سرمایہ-داروں-اور-جاگیرداروں-کو-سینیٹ-کا-ٹکٹ-دینے-کی-روایت-ختم-کرینگے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org