0
Thursday 11 Feb 2021 23:59

فلسطینی قوم و مزاحمتی محاذ کی کھلی حمایت پر آپکے شکرگزار ہیں، رہبر انقلاب کو اسمعیل ہنیہ کا خط

فلسطینی قوم و مزاحمتی محاذ کی کھلی حمایت پر آپکے شکرگزار ہیں، رہبر انقلاب کو اسمعیل ہنیہ کا خط
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیکرٹری سیاسیات اسمعیل ہنیہ نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نام مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق اسمعیل ہنیہ نے بدھ کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو ارسال کئے گئے تہنیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ہم "حماس" اور ہمارے ساتھ ساتھ پوری فلسطینی قوم (ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے) اس موقع پر آپ کی خوشیوں میں خوش ہے جبکہ ہم فلسطینی قوم، ان کی منصفانہ امنگوں، مسئلۂ فلسطین اور فلسطینیوں کے دلیر و دفاعی مزاحمتی محاذ کے حوالے سے مسلسل و باوقار حمایت پر مبنی آپ کے موقف پر آپ کے شکرگزار ہیں۔ حماس کے سیکرٹری سیاسیات نے لکھا کہ اس مزاحمتی تحریک (حماس) نے اس (حمایتی) موقف میں توسیع، فلسطینی فتح میں فعال کردار کی ادائیگی کے تسلسل اور فلسطینی امنگوں کو لاحق خطرات کے مقابلے میں فلسطینیوں اور ان کے مزاحمتی محاذ کی کھلی حمایت پر نگاہیں لگا رکھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 915718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش