0
Friday 12 Feb 2021 11:44

جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں سمیت عسکری حکام کی شرکت

جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں سمیت عسکری حکام کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ  مسلح افواج ہر طرح کے خطرے کا بھرپور جواب دیں گی۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی سربراہی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف، نیول چیف، ائیر چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے حکام بھی شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہر طرح کے خطرے کا بھرپور جواب دیں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 915771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش