0
Friday 12 Feb 2021 11:51

گزشتہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے 20 ارکان بکے جنھیں فارغ کیا گیا تھا، سیننیٹر فیصل جاوید

گزشتہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے 20 ارکان بکے جنھیں فارغ کیا گیا تھا، سیننیٹر فیصل جاوید
اسلام ٹائمز۔ رہنما تحریک انصاف فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے 20 ارکان بکے جنھیں فارغ کیا گیا تھا۔ وڈیو اسکینڈل کے معاملے پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی ویڈیوز آتی رہی ہیں،یہ کوئی نئی ویڈیوز نہیں، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے 20ارکان بکے جنھیں فارغ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو کی انکوائری کرائی جائے گی، جلد حقائق سامنے آئیں گے جبکہ سیکریٹ بیلٹنگ میں ہمیشہ سے ووٹ بکتا رہا ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمیشہ سے ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے، اس لیے چاہتے ہیں کرپشن کا خاتمہ ہو۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات 2018 ءکے وڈیو معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایم پی ایز کے پیسے لینے کی وڈیو کے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی بنا دی جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور وزیراعظم کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ وڈیو میں کون کون ملوث ہے اور اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی وڈیو کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع سے متعلق تجاویز بھی دے گی اور ملوث افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کے امکانات سے متعلق سفارشات دے گی،کمیٹی ملوث افراد کے خلاف کیسز نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو بھجوانے پر بھی غور کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 915773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش