امریکہ، قیمتی طیاروں اور پائلٹوں کو نقصان سے کیلئے جدید میزائیل بردار ڈرون پر کام کا آغاز
12 Feb 2021 12:23
لانگ شاٹ پر ابتدائی کام اور ڈیزائن کا ٹھیکہ تین بڑے اداروں کے سپرد کیا گیا ہے۔ ان میں جنرل اٹامکس، لاک ہیڈ مارٹن اور نارتھروپ گرومین شامل ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ دفاعی تحقیق کے امریکی ادارے ڈارپا نے ایک نئے ڈرون لانگ شاٹ پر کام شروع کروا دیا ہے جو میزائلوں سے لیس ہوگا اور جسے بلندی پر اڑتے ہوئے کسی طیارے سے چھوڑا جاسکے گا۔ لانگ شاٹ پر ابتدائی کام اور ڈیزائن کا ٹھیکہ تین بڑے اداروں کے سپرد کیا گیا ہے۔ ان میں جنرل اٹامکس، لاک ہیڈ مارٹن اور نارتھروپ گرومین شامل ہیں۔ اس حوالے سے ڈارپا کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ لانگ شاٹ غیر انسان بردار طیارے (ڈرون) کا مقصد فضائی مشن کی طویل فاصلوں تک رسائی اور کامیابی کو یقینی بنانے کے علاوہ قیمتی طیاروں اور پائلٹوں کو نقصان سے محفوظ بنانا ہے۔
خبر کا کوڈ: 915780