QR CodeQR Code

سینیٹ انتخابات میں ٹکٹس میرٹ پر دیں گے، عمران خان

12 Feb 2021 13:49

عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں سینیٹ کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا.


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں سینیٹ کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا. وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹس میرٹ پر دیں گے، کوشش ہے اس بار سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہ چلے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خواہشمند افراد کی قابلیت اور پارٹی کے لیے خدمات کا جائزہ لیں گے۔ سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کا حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 915798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915798/سینیٹ-انتخابات-میں-ٹکٹس-میرٹ-پر-دیں-گے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org