0
Friday 12 Feb 2021 14:07

این اے 75 سیالکوٹ ضمنی الیکشن، ضابطے کی خلاف ورزی پر عثمان ڈار کو نوٹس

این اے 75 سیالکوٹ ضمنی الیکشن، ضابطے کی خلاف ورزی پر عثمان ڈار کو نوٹس
اسلام ٹائمز۔ انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 75 سیالکوٹ ضمنی الیکشن  میں ضابطے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن مہم میں حصہ لینے پر عثمان ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ این اے 75 سیالکوٹ ضمنی الیکشن، ضابطے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا گیا، الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار کو نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس میں لکھا ہے کہ ڈسکہ میں انتخابی امیدوار کے ہمراہ عثمان ڈار کی موجودگی الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا انتخابی مہم میں حصہ لینا ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن نے  عثمان ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ عثمان ڈار کو مقامی الیکشن کمیشن آف میں ذاتی طور پر پیش ہو کر جواب داخل جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ این اے 75 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور عثمان ڈار بھی تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 915802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش