0
Friday 12 Feb 2021 18:15

حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے مغربی بہودہ تہوار پر پابندی لگائے، مولانا عزیزالرحمان

حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے مغربی بہودہ تہوار پر پابندی لگائے، مولانا عزیزالرحمان
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی نے لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو گمراہی، بے مقصدیت اور بے راہروی سے بچانا ہو گا۔ حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے مغربی بہودہ تہوار پر پابندی لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہواروں کی اجازت نہیں دیتا، اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں مغربی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، پوری قوم اور مسلم نوجوان ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بے راہروی اور عریانی و فحاشی سے بچانے کیلئے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں، شرم و حیا کا دینی و مشرقی کلچر پھیلانے اور اپنانے کی ضرورت ہے، ویلنٹائن ڈے کا مغربی تہوار جنسی آوارگی کے فروغ کا سبب بنتا ہے اس لئے اس بیہودہ تہوار کو روکنا حکومت اور قوم پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء اور والدین مسلم نوجوانوں کی اخلاقی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں، پاکستانی معاشرہ کو مصطفائی معاشرہ بنانے کیلئے دینی جماعتیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں، حکومت عریانی و فحاشی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 915848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش