0
Friday 12 Feb 2021 19:10

نیب کراچی، پی پی رہنماؤں کے خلاف کیس میں پیش رفت

نیب کراچی، پی پی رہنماؤں کے خلاف کیس میں پیش رفت
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کیخلاف کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ آغا سراج درانی، شرجیل میمن اور نبیل گبول نے نیب کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہی روز میں پی پی کے 3 رہنماؤں نے نیب کراچی کے دفتر میں بیانات ریکارڈ کرائے۔ آغا سراج درانی، شرجیل میمن اور نبیل گبول نے نیب کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ سراج درانی سے نیب ٹیم نے سب سے زیادہ 2 گھنٹے تک سوالات کئے، تحقیقاتی ٹیم نے سراج درانی کو 30 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی دے دیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کو سوالوں کے جوابات 20 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

قومی احتساب بیورو نے شرجیل میمن سے 45 منٹ جبکہ نبیل گبول سے 30 منٹ تک پوچھ گچھ کی۔ شرجیل میمن سے محکمہ اطلاعات میں بھرتی سے متعلق پوچھا گیا۔ نبیل گبول سے لیاری یونیورسٹی کے حوالے سے سوالات کئے گئے جس پر انہوں نے جوابات دیئے۔ خیال رہے کہ نیب پی پی کے تینوں رہنماؤں سے مختلف کیسز میں تحقیقات کررہا ہے۔ محکمہ اطلاعات کیس میں وزیراعلیٰ نیب دفتر میں 2 ماہ قبل پیش ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 915861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش