QR CodeQR Code

ناقص گندم کی ترسیل، علی زیدی نے سندھ حکومت کی قلعی کھول دی

12 Feb 2021 19:16

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے سندھ حکومت کی کارکردگی، عوام کو گندم کی جگہ گند کِھلا رہے ہیں، مگر سوال کرو تو کہتے ہیں ہم جوابدہِ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سندھ میں ناقص گندم کے استعمال کا الزام حقیقت میں تبدیل ہوگیا، وفاقی وزیر کی جانب سے جاری ویڈیو نے صوبائی حکومت کا پول کھول دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سندھ میں ناقص گندم کی ترسیل سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کردی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مزدور بوری میں موجود انتہائی ناقص گندم دکھا رہا ہے، جسے ایک ٹرک میں لوڈ کیا جارہا تھا۔ علی زیدی نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے سندھ حکومت کی کارکردگی، عوام کو گندم کی جگہ گند کِھلا رہے ہیں، مگر سوال کرو تو کہتے ہیں ہم جوابدہِ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 915865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915865/ناقص-گندم-کی-ترسیل-علی-زیدی-نے-سندھ-حکومت-قلعی-کھول-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org