QR CodeQR Code

کسان کا احتجاج غیر معینہ مدت تک چل سکتا ہے، راکیش ٹکیٹ

12 Feb 2021 20:07

نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نے کہا کہ گجرات پر بی جے پی کا کنٹرول ہے اسلئے اسے آزاد کرانا ضروری ہے۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ بھارت آزاد ہے لیکن گجرات کے لوگ قید میں ہیں، اگر وہ لوگ تحریک میں شریک ہونا چاہیں گے، تو قید کر دئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مشترکہ کسان محاذ کے لیڈر گرنام سنگھ نے کہا تھا کہ کسانوں کا احتجاج اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ان کے اس بیان پر بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیٹ نے ردعمل ظاہر کیا کہ اب وہ ملک گیر سطح پر کسان تحریک کو آگے بڑھائیں گے اور گجرات بھی جائیں تاکہ گجرات کو آزاد کرایا جا سکے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نے کہا کہ گجرات پر بی جے پی کا کنٹرول ہے اسلئے اسے آزاد کرانا ضروری ہے۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ بھارت آزاد ہے لیکن گجرات کے لوگ قید میں ہیں، اگر وہ لوگ تحریک میں شریک ہونا چاہیں گے، تو قید کر دئے جائیں گے۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے مودی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اسی لائن پر بات چیت کریں جس پر مذاکرہ کے لئے راستے کھلے تھے۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہم پنچایتی نظام کو ماننے والے لوگ ہیں، ہم فیصلوں کے درمیان میں نہ پہنچ بدلتے ہیں اور نہ ہی اسٹیج بدلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دفتر سنگھو بارڈر پر ہی رہے گا اور ہمارے لوگ بھی وہیں رہیں گے۔ ادھر بھارتی پارلیمنٹ میں بھی حزب اختلاف کی جانب سے زرعی قوانین کا معاملہ زور و شور سے اٹھایا جا رہا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گزشتہ روز زرعی قوانین اور بے روزگاری پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی تحریک ہے، کسان تو صرف اس کی قیادت کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 915872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915872/کسان-کا-احتجاج-غیر-معینہ-مدت-تک-چل-سکتا-ہے-راکیش-ٹکیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org