0
Friday 12 Feb 2021 19:34
عزاداری و عزادار مخالف اقدامات

شیعہ علماء کونسل کا سکھر پریس کلب تا وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی لانگ مارچ کا اعلان

شیعہ علماء کونسل کا سکھر پریس کلب تا وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی لانگ مارچ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینیئر رہنماء علامہ شیخ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام و صفر المظفر 2020ء سے پہلے اور بعد تسلسل کے ساتھ مجالس و جلوس ہائے عزاء اور اربعین واک میں بے جا پاپندیوں، مداخلت، رکاوٹیں ڈالنے، توہین و تذلیل کرنے، خوف و ہراس کی فضاء قائم کرنے فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور بلاجواز جھوٹی بوگس، جعلی و مضحکہ خیز باتوں کی بناء پر ایف آئی آر کے اندراج جیسے اقدامات کئے گئے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق پنجاب میں عزاداروں کی ایک کثیر تعداد اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سرکردہ رہنماؤں کو جنوری، فروری 2021ء کو فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا اور اکاؤنٹس منجمند کئے گئے، ساتھ ساتھ پاسپورٹس تھانے میں جمع کروانے کے آرڈز جاری کئے گئے۔

علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ اس ماہ وفاقی حکومت اور ایک مذہبی تنظیم کے درمیان طے پانے والے تازہ ترین معاہدہ کے مطابق مذکورہ مذہبی تنظیم کے فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے افراد کے نام نکال دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہیں گیا تو ان شاء اللہ شیعہ علماء کونسل 14 فروری کو سکھر پریس کلب سے کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس تک لانگ مارچ کرے گی اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہونگے، ہم پُرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گئے، جو ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔
خبر کا کوڈ : 915874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش