0
Friday 12 Feb 2021 20:09

یوسف گیلانی سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں، فضل الرحمان

یوسف گیلانی سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر ہماری پارٹی کو  کوئی اختلاف نہیں مگر وہ ہمارے امیدوار نہیں۔ مولانا نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے، اوپن بیلٹ کیلئے تحریک انصاف کے جتن ان کے اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہے، پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ استعفے کے آپشن پر سینیٹ الیکشن کے بعد غور کیا جائے گا، لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا کافی دن ٹھہرنا ہوگا، ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ موجودہ حکومت سے تنگ ہیں
خبر کا کوڈ : 915883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش