QR CodeQR Code

لاہور، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی 6 اور 7 مارچ کو ہو گی

12 Feb 2021 20:16

برسی کی تقریب میں مرکزی صدر عارف حسین الجانی، مرکزی چیف سکاوٹ، علمائے کرام، مجلس نظارت کے ارکان، سابقین آئی ایس او، سینیئر عہدیداران، محبین اور امامیہ سکاوٹس سمیت شہریوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ مرکزی تقریب میں آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی خصوصی خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26 برسی کی تاریخ اور مقام کا اعلان کر دیا گیا۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی 6 اور7 مارچ بروز ہفتہ، اتوار، شہید کے مزار علی رضا آباد میں منائی جائے گی۔ برسی کی تقریب میں مرکزی صدر عارف حسین الجانی، مرکزی چیف سکاوٹ، علمائے کرام، مجلس نظارت کے ارکان، سابقین آئی ایس او، سینیئر عہدیداران، محبین اور امامیہ سکاوٹس سمیت شہریوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ مرکزی تقریب میں آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی خصوصی خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر شہید کی ملت کیلئے خدمات، تنظیمی زندگی، انقلاب اسلامی سے شہید کی وابستگی، پاکستان میں انقلاب اسلامی کیلئے خدمات سمیت ان کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس موقع پر علمائے کرام بھی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے جبکہ شہید کے رفقاء بھی خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 915884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915884/لاہور-شہید-ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-کی-برسی-6-اور-7-مارچ-کو-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org