QR CodeQR Code

روس نے یورپی یونین سے تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دے دی

12 Feb 2021 20:14

وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ اگر تکلیف دہ اقتصادی اور سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو جواب میں ہم بھی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لیے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے دھمکی دی ہے ک اگر صدر ولادیمیر پوتن پر سفری پابندی عائد کی گئی تو یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس  وزارت کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اگر تکلیف دہ اقتصادی اور سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو جواب میں ہم بھی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے یہ بیان یورپی سفارتکاروں کے اس بیان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں نے یورپی یونین کی جانب سے رواں ماہ کے آخر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے اتحادیوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے اور اثاثے منجمد کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا جب کہ یہی عندیہ فرانس اور جرمنی بھی دے چکے ہیں۔ روس اور یورپی یونین کے درمیان تلخی کا آغاز اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی گرفتاری اور جیل بھیجنے کے معاملے پر ہوا تھا جب کہ اس میں شدت روس کی جانب سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور جرمن سمیت دو یورپی ممالک کے سفارت کاروں کو بغیر وجہ بتائے ملک بدر کرنے پر آئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 915885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915885/روس-نے-یورپی-یونین-سے-تعلقات-منقطع-کرنے-کی-دھمکی-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org