0
Friday 12 Feb 2021 22:21

کشمیر کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

کشمیر کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی محکمہ خارجہ کی ٹویٹ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کے ترجمان کی وضاحت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے وہ آج بھی اس کو ایک تسلیم شدہ تنازعہ سمجھتے ہیں جو حل طلب ہے۔ وزیرخارجہ نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک ٹویٹ سامنے آئی جس کا ہم نے نوٹس لیا اور فی الفور اپنا موقف پیش کیا مجھے خوشی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے ترجمان نے اس کی وضاحت کر دی ہے کہ کشمیر کے حوالے سے ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے وہ آج بھی اس کو ایک تسلیم شدہ تنازعہ سمجھتے ہیں جو حل طلب ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا عالمی وبائی چیلنج کے بعد دنیا کی معیشتیں متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے عالمی سطح پر ایک معاشی بحران دیکھنے میں آیا ہے۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی معیشتیں بھی خاصی متاثر ہوئی ہیں نتیجتا ملازمتوں میں کمی واقع ہوئی اور بہت سے لوگوں کو واپس آنا پڑا۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں ایرلائن بزنس بحران کا شکار ہوا، ہوٹلز، ریسٹورنٹس لاک ڈاون پابندیوں کی وجہ سے متاثر ہوئے اور کنسٹرکشن انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں کچھ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات گیا میری یو اے ای کے وزیرخارجہ سے تفصیلی نشست ہوئی۔وزیرخارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے تحفظات پاکستان کے حوالے سے مخصوص نہیں ہیں ہم ان کے تحفظات کو دور کر رہے ہیں، ہماری گفتگو جاری ہے انشااللہ بہتری کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشن امن 21 ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، 40 ممالک کی بحریہ امن مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں، بلیو اکانومی پر تبادلہ خیال ہوگا اور میں عنقریب نیول چیف کی دعوت پر کراچی جا رہا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 915895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش