0
Friday 12 Feb 2021 23:09

یوسف رضا گیلانی کے نام پر فیصلہ ہوا تو ہماری جماعت میں کوئی اختلاف موجود نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان 

یوسف رضا گیلانی کے نام پر فیصلہ ہوا تو ہماری جماعت میں کوئی اختلاف موجود نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا، کافی دن ٹھہرنا ہوگا، اوپن بیلٹ کیلئے تحریک انصاف کے جتن ان کے اپنے امیدواروں کو جتوانے کے لئے ہیں، سینیٹ میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کے طور پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یوسف رضا گیلانی کے نام پر فیصلہ ہوا تو ہماری جماعت میں کوئی اختلاف موجود نہیں ہے۔ ملتان میں مدرسہ دار بنی ہاشم میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی امیر عطاء المہیمن شاہ بخاری کی وفات پر تعزیت کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ ان کے امیدواروں کو ہی ان کے اراکین ووٹ نہیں دیں گے۔ سینیٹ الیکشن میں پیسے دینے والا بھی پی ٹی آئی اور پیسے لینے والا بھی پی ٹی آئی کا ہے اور الزام دوسروں پر لگائے جا رہے ہیں۔

2018ء الیکشن کے موقف پر ہم قائم ہیں، ہم عوام کی امانت پر ڈاکا ڈالنے نہیں دینگے، قومی اور صوبائی اسمبلی میں جس طرح کی دھاندلی ہوئی، ویسی ہی سینیٹ میں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ کونسا ممبر ہمارا ہے جو ہماری پارٹی کا نہ ہو اور وہ سینیٹ میں گیا ہے۔ ہماری خصوصیات ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں کوئی بھی ہم سے خرید و فروخت کی بات نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کے بیانات کو ہم نہیں مان سکتے، یہ تو اسٹبلیشمینٹ کا مہرہ ہیں۔ ہمیں کہا جاتا ہے کہ آئینی اداروں میں جائیں جبکہ عوام کی نہیں سنی جا رہی۔ اسلام آباد میں اساتذہ پر بدترین تشدد ریاستی دہشت گردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 915901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش