QR CodeQR Code

جارح سعودی عرب کے حساس فوجی اہداف پر یمنی ڈرونز کی کامیاب جوابی کارروائی

12 Feb 2021 23:58

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے پیغام میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے لکھا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یمنی یو اے وی فورسز نے خمیس مشیط میں واقع سعودی عرب کی بین الاقوامی ایئرپورٹ "ملک خالد" کو 3 ڈرون طیاروں کی مدد سے کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی ڈرون طیاروں کی جانب سے جارح ملک سعودی عرب کے جنوبی حصوں میں واقع اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں جنرل یحیی سریع نے لکھا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یمنی یو اے وی فورسز نے خمیس مشیط میں واقع سعودی عرب کی بین الاقوامی ایئرپورٹ "ملک خالد" کو 3 ڈرون طیاروں کی مدد سے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے لکھا کہ اس جوابی کارروائی میں استعمال ہونے والی تمام کی تمام یو اے وی یونٹس ملک میں تیار کئے جانے والے "قاصف 2K" ڈرون طیارے تھے جنہوں نے تمام اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے لکھا کہ یمنی جوابی حملے مختلف اوقات میں انجام پائے ہیں جو جارح سعودی عرب کی جانب سے یمن پر ہونے والے ہوائی حملوں اور یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے کا ایک جواب ہے۔


خبر کا کوڈ: 915917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915917/جارح-سعودی-عرب-کے-حساس-فوجی-اہداف-پر-یمنی-ڈرونز-کی-کامیاب-جوابی-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org