0
Saturday 13 Feb 2021 00:39

پُرامن تحفظ عزاء لانگ مارچ آئینی اور قانونی حق ہے، علامہ ساجد نقوی

پُرامن تحفظ عزاء لانگ مارچ آئینی اور قانونی حق ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ ایس یو سی سندھ کا 14 فروری کا پرامن ”تحفظ عزاء لانگ مارچ“ آئینی اور قانونی حق ہے۔ سندھ بھر میں ہوم سیکرٹری کے آرڈر پر چہلم کے جلوس میں شرکت کیلئے پیادہ آنے والوں پر 80 کے قریب درج ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلاجواز مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین شہری آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے، جس سے دستبردار ہونا یا اپنے حقوق سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ اس ملک کا نظام ہی الٹا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ان پر ہی بلاجواز مقدمات درج کئے جارہے ہیں، یہ عمل قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہایت قابل افسوس امر ہے کہ جن کے فرائض میں شہریوں کی حفاظت کرنا اور انہیں سہولیات فراہم کرنا شامل ہے، وہ شہریوں پر بلاجواز مقدمات اور رکاوٹیں ڈالتے نظر آتے ہیں۔ آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اپنے بنیادی شہری حقوق (مجالس اور جلوسوں کے انعقاد) سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سندھ حکومت 80 سے زائد بلاجواز غیر آئینی ایف آئی آرز فی الفور ختم کرے۔
خبر کا کوڈ : 915918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش