QR CodeQR Code

سندھ کے تحفظ عزاء لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں 

عزاداران مظلوم کربلا پر ناجائز مقدمات اور شیڈول فور میں ڈالے جانے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ موسیٰ رضا جسکانی

13 Feb 2021 00:41

ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ شیڈول فورتھ میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سطح کے رہنماء بھی شامل ہیں، رہنمائوں کے اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں اور پاسپورٹ تھانے جمع کرانے آرڈر بھی جاری کر دیئے ہیں، ہم اس ناجائز اور ناروا اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں سے تمام اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے کہا ہے کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی جنوری اور فروری میں ایک بڑی تعداد میں عزاداروں کو اذیت ناک پریکٹس شیڈول فورتھ میں ڈالا گیا ہے، جس میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سطح کے رہنماء بھی شامل ہیں، رہنمائوں کے اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں اور پاسپورٹ تھانے جمع کرانے کے آرڈر بھی جاری کر دیئے ہیں، علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے کہا کہ ہم اس ناجائز اور ناروا اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں سے تمام اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ زیادتیوں کے خلاف شیعہ علماء کونسل سندھ نے 14 فروری کو پُرامن لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، ملت کے تمام طبقات آمادہ و بیدار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب بنیادی حقوق کے حصول اور عزاداری کی حمایت میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 915919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915919/عزاداران-مظلوم-کربلا-پر-ناجائز-مقدمات-اور-شیڈول-فور-میں-ڈالے-جانے-کی-مذمت-کرتے-ہیں-علامہ-موسی-رضا-جسکانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org