QR CodeQR Code

یورپی ممالک نے اپنے عہدوپیمان پر عملدرآمد کیلئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں؟ محمد جواد ظریف

12 Feb 2021 20:25

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے تینوں یورپی ممالک کی بدعہدی کیجانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا ہمارے 3 یورپی شرکاء نے جوہری معاہدے کی شق نمبر 36 اور اس حوالے سے ارسال شدہ متعدد ایرانی خطوط کا مطالعہ کیا ہے؟ اور کس منطق کیمطابق وہ ایران کو ان اصلاحی اقدامات کے روکنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں جو جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کے پورے 1 سال کیبعد اٹھائے گئے ہیں؟


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جوہری معاہدے (JCPOA) کے حوالے سے 3 یورپی ممالک کی ہرزہ سرائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جوہری معاہدے میں دستخط شدہ اپنے عہدوپیمان کے لئے انہوں نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں؟ محمد جواد ظریف نے 3 یورپی ممالک کی بدعہدی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ کیا ہمارے 3 یورپی شرکاء نے جوہری معاہدے (JCPOA) کی شق نمبر 36 اور اس حوالے سے ارسال شدہ متعدد ایرانی خطوط کا مطالعہ کیا ہے؟ اور کس منطق کے مطابق وہ ایران کو ان اصلاحی اقدامات کے روکنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں جو جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری - جو تاحال اس معاہدے کی خلاف ورزی پر کاربند ہے - کے پورے 1 سال کے بعد اٹھائے گئے ہیں؟ اور بالآخر تینوں یورپی ممالک نے (جوہری معاہدے سے متعلق) اپنے عہدوپیمان پر عملدرآمد کے لئے کیا اقدام اٹھایا ہے؟


خبر کا کوڈ: 915920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915920/یورپی-ممالک-نے-اپنے-عہدوپیمان-پر-عملدرآمد-کیلئے-کیا-اقدامات-اٹھائے-ہیں-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org