0
Saturday 13 Feb 2021 01:06

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، ماہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، ماہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ماہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا۔ ماہِ رجب کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ‏ہوا، جس میں زونل کمیٹی اسلام آباد کے اراکین نے شرکت کی۔ ملک کے کسی حصے سے چاند کی شرعی رویت کی شہادت موصول نہ ہونے پر چیئرمین رویت ہلال نے ماہِ رجب ‏کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، ملک میں ماہ رجب کا چاند نظر ‏نہیں آیا، یکم رجب 14 فروری بروز اتوار ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 915922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش