0
Saturday 13 Feb 2021 01:29

امریکی ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

امریکی ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
اسلام ٹائمز۔ انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر روپے کی بہ نسبت ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ آئی ایم ایف پروگرام جلد بحال ہونے کی خبروں اور پاکستان کی جانب سے تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت یورو بانڈز کے اجراء جیسے عوامل کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ڈالر کے انٹر بینک ریٹ میں گذشتہ ہفتے سے ہی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، کیونکہ گذشتہ 7 ماہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہوار بنیادوں پر 2 ارب ڈالر سے زائد کی آمد ہو رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ملکی برآمدات کا حجم بھی بتدریج بڑھ رہا ہے اور گذشتہ 7 ماہ میں برآمدات 5 تا ساڑھے 5 فیصد بڑھ چکی ہے، جس سے ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ہوتا جا رہا ہے۔ جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 26 پیسے کی کمی سے 158 روپے 81 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 159 روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 915927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش