QR CodeQR Code

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

13 Feb 2021 01:52

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 1400 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے 57 پیسے بڑھ کر 1183 روپے 13 پیسے ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 685 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 11100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95165 روپے ہوگئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 1400 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے 57 پیسے بڑھ کر 1183 روپے 13 پیسے ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 915931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915931/پاکستان-میں-سونے-کی-قیمتوں-نمایاں-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org