QR CodeQR Code

پشاور میں ڈاکٹر کے قتل پر طاہر اشرفی کی مذمت

13 Feb 2021 08:41

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ غیر مسلم پاکستانیوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، کسی کو غیر مسلم پاکستانیوں کی جان و مال، عزت و آبرو سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے پشاور میں ڈاکٹر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر مسلم پاکستانیوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، کسی کو غیر مسلم پاکستانیوں کی جان و مال، عزت و آبرو سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


خبر کا کوڈ: 915954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/915954/پشاور-میں-ڈاکٹر-کے-قتل-پر-طاہر-اشرفی-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org