0
Saturday 13 Feb 2021 10:40

ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دیدیا

ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے چوتھے روز ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے دلائل مکمل کر لیے اور  مواخذے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا۔ ٹرمپ کی دفاعی ٹیم نے سینیٹ سے ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات سے بری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹ میں آج گواہوں کے بیانات لینے یا نہ لینے پر بحث کے بعد اختتامی دلائل دیے جائیں گے، مقدمے کے فیصلے پر رائے شماری بھی آج ہی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ 100 نشستوں پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے 50-50 ارکان ہیں، صدر کے مواخذے یا انہیں مجرم ثابت کرنے کے لیے ایوان سے دو تہائی یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔ ڈیموکریٹس کو ٹرمپ کو مجرم ثابت کرنے کے لیے ری پبلکن جماعت کے 17 ارکان کی حمایت درکار ہو گی، یہ ہدف بظاہر مشکل نظر آتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 915961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش