تحریک انصاف کے سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بننے کے امکانات بڑھ گئے
13 Feb 2021 11:32
حکمران اتحاد میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ ایوان بالا میں چوتھی بڑی جماعت بننے کے امکان ہے۔
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ الیکشن 2021 کے بعد حکمران جماعت تحریک انصاف کے سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بننے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سینیٹ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت ایوان میں بالا میں 28 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن سکتی ہے۔ اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی سینیٹ میں بھی دوسرے نمبر پر برا جمان ہونے کےقریب ہے۔
خبر کا کوڈ: 915977