0
Saturday 13 Feb 2021 11:40

عبدالقادر پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں، فواد چوہدری

عبدالقادر پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عبدالقادر پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں اس لیے پی ٹی آئی نے انہیں ٹکٹ دیا ہے۔
 
فواد چوہدری کو جب نجی ٹی وی کے پروگرام میں یاد دلایا گیا کہ عبدالقادر تو کل سے پہلے تک بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ تھے تو انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایک روز پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 915978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش