0
Saturday 13 Feb 2021 12:07

پی ڈی ایم سرکاری ملازمین کو مشتعل کرنے میں بری طرح ناکام رہی، شیخ رشید

پی ڈی ایم سرکاری ملازمین کو مشتعل کرنے میں بری طرح ناکام رہی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ڈی ایم نے سرکاری ملازمین کو مشتعل کرنیکی پوری کوشش کی، جس میں وہ بری طرح ناکام رہے۔ الحمد اللہ وزیراعظم عمران خان نے کل گریڈ ایک سے 19 تک مرکزی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد کا اضافہ کر دیا اور صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھی ہماری ہدایت پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔
 
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹروں اور سب سے بڑی بات تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہمارا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ طے پا گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ گریڈ ایک سے 19 تک مرکزی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے علاوہ پمز کے ڈاکٹروں کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں اور سب سے بڑی بات تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ہمارا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ طے پا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 915984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش