QR CodeQR Code

اپوزیشن نہیں چاہتی سیاست سے پیسے کا کلچر ختم ہو، شبلی فراز

13 Feb 2021 19:07

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اوپن بیلٹنگ کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے، ماضی میں جتنے بھی الیکشن ہوئے اس پر انگلیاں اٹھائی گئیں، ایسا نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات سے جمہوری نظام مضبوط ہوتا ہے اپوزیشن نہیں چاہتی سیاست سے پیسے کا کلچر ختم ہو۔ پشاور میں سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے  بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اوپن بیلٹنگ کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے، ماضی میں جتنے بھی الیکشن ہوئے اس پر انگلیاں اٹھائی گئیں، ایسا نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھائے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات سے جمہوری نظام مضبوط ہوتا ہے، لیکن اپوزیشن نہیں چاہتی سیاست سے پیسے کا کلچر ختم ہو، اپوزیشن خود کو ماضی سے علیحدہ نہیں کرنا چاہتی، اپوزیشن کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 916056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916056/اپوزیشن-نہیں-چاہتی-سیاست-سے-پیسے-کا-کلچر-ختم-ہو-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org