0
Saturday 13 Feb 2021 19:16

وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کی منظوری خوش آئند ہے، سنی اتحاد کونسل

وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کی منظوری خوش آئند ہے، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنماﺅں صاحبزادہ حامد رضا، الحاج سرفراز تارڑ، ملک بخش الہیٰ، میاں فہیم اختر، راﺅ حسیب احمد اور ارشد مصطفائی نے اپنے مشترکہ بیان میں وفاق المدارس بورڈ کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مدارس کے نظام کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگی لازمی ہے، دینی مدارس کے طلباء کو وہی حقوق حاصل ہیں، جو کالج و یونیورسٹی کے طلباء کو ہیں، یکساں نصاب تعلیم کا رائج ہونا ملکی ترقی کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی کتب پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، البتہ مدارس کے طلباء اب مدرسہ سے حاصل سند پر ملازمت حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی منظوری سے لاکھوں طلباء کا مستقبل محفوظ ہوگیا ہے، تمام مسالک کے بورڈ کی منظوری حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے پلیٹ فارم سے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، مدارس کے ناظمین اور سربراہان کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 916058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش