0
Saturday 13 Feb 2021 19:44

جماعت اسلامی نے 60 روزہ چندہ جمع کرو مہم کا آغاز کر دیا

جماعت اسلامی نے 60 روزہ چندہ جمع کرو مہم کا آغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے سے روزانہ عوام کو کرنٹ لگایا جا رہا ہے، پاکستان میں وی وی آئی پیز کیلئے الگ اور عام شہری کیلئے الگ قانون ہے، جن لوگوں نے ضمیر خریدا ہے ان کے نام سامنے نہیں آئے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں 60 روزہ فنڈ جمع کرنے کی مہم کا آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج تک پاکستان فلاحی ریاست نہیں بن سکا، موجودہ حالات بھی خطرات اور سازش کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قرآن و سنت کا نظام چاہتی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کو چندہ دیں تاکہ فلاحی کاموں کو بلا کسی رکاوٹ کے جاری رکھا جا سکے۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں وی وی آئی پیز کے لیے الگ اور عام شہری کے لیے الگ قانون ہے۔ سنیٹ انتخابات کے لیے جن لوگوں نے ضمیر خریدا ان کے نام سامنے نہیں آئے، یہ پورا ٹبر ہی ملوث ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ جو کہتے تھے سو دن میں تبدیلی آ جائے گی وہ اب کہتے ہیں پانچ سال میں بھی کچھ نہیں ہوتا۔ وزیز اعظم اپنی ناکامی کا اعتراف کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 916072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش