0
Sunday 14 Feb 2021 01:06

امریکہ کیطرف سے مقبوضہ کشمیر کو بھارتی کشمیر قرار دینا قابل مذمت ہے، علامہ تصور جوادی

امریکہ کیطرف سے مقبوضہ کشمیر کو بھارتی کشمیر قرار دینا قابل مذمت ہے، علامہ تصور جوادی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو بھارتی کشمیر قرار دینا قابل مذمت و باعث تشویش حرکت ہے، امریکہ کے ایسے مزموم عزائم جو بھارت نوازی پر مبنی ہیں, ہم ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی متنازعہ علاقہ تسلیم کرچکی ہے، امریکی سرکار کی جانب سے بھارت نوازی کی اس مزموم اور گھناؤنی حرکت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید تصور حسین نقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے وحدت سیکرٹریٹ مظفر آباد سے جاری مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ بھارت کو نواز کر پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتا رہا ہے اور حالیہ جو ایک ٹویٹ سامنے آیا ہے, جس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر کو بھارتی کشمیر قرار دیا گیا ہے، یہ امریکہ کے تشدد پسندانہ ذہن کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت پاکستان نے جو احتجاج کیا, ہم اس کی بھرپور تائید و توثیق کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ پر سفارتی سطح پر دباؤ ڈالے کہ وہ آئندہ ایسے مذموم بیانات دینے سے گریز کرے۔ اب جبکہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی ایک اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور کشمیری مسلمان ہزاروں قیمتی جانیں قربان کرکے بہت جلد ان شاء اللہ آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں, اس طرح کے بیانات سے ان کے زخموں پر نمک پاشی کے سوا کچھ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی سامراج نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور ہندو ازم کے نمائندے مودی نے ایک تو کشمیر کی شناحت والے قانون کو ختم کرکے وہاں پر آبادی کا تناسب بگاڑنے کے لیے کشمیری مظلوموں کی زمینوں پر زبردستی ہندوؤں کی آبادکاری شروع کر دی ہے، دوسری طرف سے امریکہ کا اس طرح کا بیان پوری کشمیری قوم کے لیے باعث تشویش و مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 916126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش