QR CodeQR Code

جمہوریت کمزور ہے، جوبائیڈن

14 Feb 2021 11:08

ٹرمپ کے مواخذے سے بریت کے بعد امریکی صدر نے اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کو سزا نہیں مل سکی مگر عائد کیا گیا الزام متنازع نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے سے بریت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کمزور ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بریت کے بعد ردِعمل کے اظہار میں کہا ہے کہ ٹرمپ کو سزا نہیں مل سکی مگر عائد کیا گیا الزام متنازع نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی پارلیمنٹ پر حملہ ہماری تاریخ کا افسوس ناک باب ہے، اس نے ہمیں یاد دلایا کہ جمہوریت کمزور ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں ہمیشہ چوکنا رہنا چاہیے، جمہوریت کا ہمیشہ دفاع کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 6 جنوری کو امریکیوں کو اکسا کر کانگریس کی عمارت پر حملہ کرانے کا الزام تھا۔


خبر کا کوڈ: 916166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916166/جمہوریت-کمزور-ہے-جوبائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org