QR CodeQR Code

شاہراہ بلتستان کو چار روز کیلئے بند کر دیا گیا

14 Feb 2021 12:42

ایف ڈبلیو او نے اتوار کی رات سے جمعرات کی صبح تک سکردو روڈ کو بلاسٹنگ کے سلسلے میں بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے اور تمام مسافروں سے آئندہ چار روز تک سکردو روڈ پر سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی درخواست کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شاہراہ بلتستان ( گلگت سکردو روڈ) کو چار روز کیلئے بند کر دیا گیا۔ ایف ڈبلیو او نے اتوار کی رات سے جمعرات کی صبح تک سکردو روڈ کو بلاسٹنگ کے سلسلے میں بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے اور تمام مسافروں سے آئندہ چار روز تک سکردو روڈ پر سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی درخواست کی ہے۔ ایف ڈبلیو او کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شنگوس کے مقام پر اتوار کی رات سے بلاسٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگا جو جمعرات کی صبح تک جاری رہیگا۔ جمعرات کی شام سے لوگ سکردو روڈ پر سفر کر سکیں گے۔ تحصیلدار روندو سید مبارک شاہ نے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اتوار کی رات سے جمعرات کی صبح تک سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان دنوں بلاسٹنگ کی وجہ سے شاہراہ بند رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 916189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916189/شاہراہ-بلتستان-کو-چار-روز-کیلئے-بند-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org