QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کو لولا لنگڑا سیٹ اپ دینے کا منصوبہ تیار ہو گیا، غلام شہزاد آغا

14 Feb 2021 13:03

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی جی بی کے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑی کوششوں کے بعد پی ٹی آئی کے آئینی ڈرامے کی دستاویز حاصل کر لی ہیں، ہم دستاویزات کو جلد پبلک بھی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا نے انکشاف کیا ہے کہ جی بی کو لولا لنگڑا سیٹ اپ دینے کا منصوبہ تیار ہو گیا ہے، آئینی حیثیت کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ہے اور معاملے کو دبانے کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد آغا کا کہنا تھا کہ آئینی معاملہ لٹکنے کی  ٹھوس معلومات حاصل ہوگئی ہیں، وزراء حقائق چھپا رہے ہیں، آئینی کمیٹی صرف وقت گزارنے کیلئے بنائی گئی ہے، اس کے پاس ہماری نمائندگی کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے بڑی کوششوں کے بعد پی ٹی آئی کے آئینی ڈرامے کی دستاویز حاصل کر لی ہیں، ہم دستاویزات کو جلد پبلک بھی کریں گے فی الحال ہم دستاویز کو صیغہ راز میں رکھ رہے ہیں، عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ ترک نہ کیا گیا تو آئینی ڈرامے کی دستاویز سامنے لاکر حکومت کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 916194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916194/گلگت-بلتستان-کو-لولا-لنگڑا-سیٹ-اپ-دینے-کا-منصوبہ-تیار-ہو-گیا-غلام-شہزاد-ا-غا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org