0
Sunday 14 Feb 2021 17:24

سندھ کے گلی کوچوں سے کچرے کی طرح پی پی کو صاف کریں گے، خرم شیر زمان

سندھ کے گلی کوچوں سے کچرے کی طرح پی پی کو صاف کریں گے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شير زمان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد سندھ میں بھی تبدیلی آجائے گی اور سندھ کے گلی کوچوں سے کچرے کی طرح پی پی کو صاف کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما خرم شير زمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے دعوے ایسے ہی ہیں جیسے 13 سال میں سندھ کی ترقی، مراد علی شاہ تیار رہیں ہمارا بھی گرینڈ سرپرائز تیار ہے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پی پی کے ایک درجن سے زائد اراکین تبدیلی پسند امیدواروں کے ساتھ ہیں، سینیٹ الیکشن کے بعد سندھ میں بھی تبدیلی آجائے گی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنے الوداعی دورے کررہے ہیں، سندھ میں مزید میر جعفر کی حکمرانی نہیں چل سکتی، اومنی گروپ کے منشی کے سارے راستے اب بند ہوچکے ہیں، سندھ کے گلی کوچوں سے کچرے کی طرح پی پی کو صاف کریں گے۔ یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام آئین کے مطابق الیکشن کرانا ہے، انشاء اللہ 3 مارچ کو الیکشن آئین کے مطابق ہوجائیں گے، ہم اپنے امیدوار منتخب کرالیں گے، 3 تاریخ کا انتظار کریں سرپرائز پہلے نہیں بتایا جاتا۔
خبر کا کوڈ : 916223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش