0
Sunday 14 Feb 2021 18:32

جے یو پی نے ایوان بالا سینیٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

جے یو پی نے ایوان بالا سینیٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت کے مکروہ دھندے کی ویڈیو اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے 70 کروڑ تک ایک نشست کا ریٹ بڑھنے کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے طرز عمل نے قوم کو مایوس کیا، ایوان بالا اپنی اہمیت کھو چکا ہے، اسے ختم کر دیا جائے۔ عوامی نمائندگی کا مقدس ایوان پارلیمنٹ ہے مگر افسوس اسے رشوت ستانی اقرباء پروری اور خرید و فروخت کا مرکز بنا دیا گیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک سے استعفیٰ لے کر ان سے وضاحت کی جائے کہ وہ کس طرح سے اراکین خیبر پختونخواہ اسمبلی کی خرید و فروخت میں سہولت کار بنے رہے۔

پیر معصوم نقوی نے جے یو پی سیکرٹریٹ کینال ویو میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دونوں شخصیات سے وضاحت طلب کی جائے جو 2018ء کے انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا مرکز خیبر پختونخوا ہی کیوں بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص 70 کروڑ میں ٹکٹ خریدتا ہے، تو وہ قومی خزانے سے کتنے گناہ حاصل کرتا ہوگا؟ یہ سب زبان زد عام ہے کہ جو عوام کی نمائندگی کے دعویدار نمائندوں نے اگر خود نمائندگی خریدنے کیلئے رشوت دی تو وہ بھی اپنا سرمایہ واپس لینے کیلئے سینیٹ کو استعمال کریں گے، اس لئے ایوان بالا سینیٹ کو ختم کر دیا جائے، جہاں ممبران اور پارٹی سربراہوں کو رشوت دی جاتی ہے۔ ووٹوں کی خرید سے بننے والے ارکان پر مشتمل ایوان اپنی اہمیت کھو چکا ہے، اسے ختم کر دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 916237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش