0
Sunday 14 Feb 2021 18:41

وفاق المدارس الشیعہ نے نئے بورڈ کی تشکیل پر تحفظات کا اظہار کر دیا

وفاق المدارس الشیعہ نے نئے بورڈ کی تشکیل پر تحفظات کا اظہار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے حکومت کی طرف سے نئے مدرسہ بورڈز کی تشکیل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مدارس کے مابین تفریق پیدا کرنا پسندیدہ روش نہیں، عمران خان حکومت سے ایسے ناپسندیدہ اقدام کی توقع نہیں تھی، یہ کام تو جنرل مشرف کی غیر جمہوری حکومت بھی نہیں کر سکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس دینی تعلیم و تربیت کے مراکز ہیں، کبھی کسی کیلئے مشکلات پیدا نہیں کیں لیکن بلا وجہ انہیں پریشان کیا گیا تو حکومت کیلئے بھی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ مدارس کی آزادی اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے "اتحاد تنظیمات مدارس" جدوجہد جاری رکھے گی۔

جامعۃ المنتظر میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ مدارس اسلام کے قلعے اور علمی مراکز ہیں، مدارس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، ان کیخلاف انتقامی حربے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بعض مدارس کو نوازنا چاہتی تھی تو متوازی ادارے قائم کرکے تفریق و تقسیم کی بجائے انہیں پہلے سے موجود چند دیگر مدارس کی طرح امتحان لینے کا اختیار بھی دے سکتی تھی، مگر ایسا نہیں کیا گیا اور متوازی وفاق المدارس قائم کرکے غلط اقدام کیا گیا، اسلامی تعلیمات کی رو سے حاکم کا کام ملت کے طبقات کو آپس میں جوڑنا ہے، تقسیم کرنا نہیں۔ علامہ محمد افضل حیدری نے افسوس کا اظہار کیا کہ پانچ وفاق المدارس کے نمائندہ پلیٹ فارم" اتحاد تنظیمات مدارس" نے ہر حکومت کے مثبت کاموں میں تعاون کیا لیکن اس کی قدردانی نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 916238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش