QR CodeQR Code

کانگریس آسام میں شہریت ترمیم قانون نافذ نہیں ہونے دیگی، راہل گاندھی

14 Feb 2021 20:41

کانگریس لیڈر نے ضلع شیوساگر میں کانگریس کے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اگر آسام کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو یہ ملک کا نقصان ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مہاجروں کے مسئلے کو باہمی مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے اور آسام میں ان کی پارٹی شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو نافذ نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے آج ضلع شیوساگر میں کانگریس کے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اگر آسام کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو یہ ملک کا نقصان ہوگا اور ہم کسی بھی قیمت پر یہاں ’سی اے اے‘ کو نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو آسام کو توڑ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم دو ہمارے دو‘ ہی آسام کو چلا رہے ہیں اور جس نے بھی آسام معاہدے کو چھونے اور نفرت پھیلانے کی کوشش کی تو اسے کانگریس پارٹی اور ریاست کے عوام بالکل بھی نہیں بخشیں گے۔


خبر کا کوڈ: 916243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916243/کانگریس-آسام-میں-شہریت-ترمیم-قانون-نافذ-نہیں-ہونے-دیگی-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org