QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ولادت باسعادت امام باقر (ع) کی مناسبت سے تقریب، کیک بھی کاٹا گیا 

14 Feb 2021 23:01

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ امام باقر علیہ السلام نے مدینہ میں پہلی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی، جسکی کرنیں آج پورے عالم میں روشنی بانٹ رہی ہیں، بڑے بڑے صحابہ کرام کا شمار آپکے شاگردان میں ہوتا ہے اور اُن لوگوں نے اپنے آپکو بڑے فخر کے ساتھ آپکا شاگرد ہونا گردانا ہے، امام باقر العلوم علیہ السلام نے جس طرح دین مصطفوی کا دوبارہ احیاء کیا اور دین محمدی کی ترویج کی، شاید اس طرح باقی انبیاء کو موقع نہ مل سکا۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام آسمان عصمت کے پانچویں تاجدار امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ غلام شبیر بخاری، علامہ ڈاکٹر یونس علی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ ساجد رضا اسدی، علامہ امیر حسین ساقی، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی سیال، سید ندیم عباس کاظمی، سید اجمل حسین شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ امام محمد باقر علیہ السلام نے مدینہ میں پہلی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی، جس کی کرنیں آج پورے عالم میں روشنی بانٹ رہی ہیں، بڑے بڑے صحابہ کرام کا شمار آپ کے شاگردان میں ہوتا ہے اور اُن لوگوں نے اپنے آپ کو بڑے فخر کے ساتھ آپ کا شاگرد ہونا گردانا ہے، امام باقر العلوم علیہ السلام نے جس طرح دین مصطفوی کا دوبارہ احیاء کیا اور دین محمدی کی ترویج کی، شاید اس طرح باقی انبیاء کو موقع نہ مل سکا، تقریب کے اختتام پر ولادت باسعادت امام محمد باقر علیہ السلام کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔


خبر کا کوڈ: 916249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916249/ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-ولادت-باسعادت-امام-باقر-ع-کی-مناسبت-سے-تقریب-کیک-بھی-کاٹا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org