QR CodeQR Code

نوشہرہ سے دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے ذخیرہ کئے گئے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد

15 Feb 2021 01:31

برآمد کئے ہتھیاروں میں راکٹ لانچر اور انکے گولے، 3 دستی بم اور دیگر بارودی مواد شامل ہے۔ بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے ذخیرہ کئے گئے ہتھیار اور بارودی مواد کو برآمد کر لیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مردان نے انٹیلی جنس ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر نوشہرہ کے علاقے شاہین ٹاؤن میں کارروائی کی اور پتھروں کے ڈھیر میں چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ برآمد کئے ہتھیاروں میں راکٹ لانچر اور ان کے گولے، 3 دستی بم اور دیگر بارودی مواد شامل ہے۔ بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور بارودی مواد کسی دہشتگرد کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مردان نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 916261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916261/نوشہرہ-سے-دہشتگردانہ-کارروائیوں-کیلئے-ذخیرہ-کئے-گئے-ہتھیار-اور-بارودی-مواد-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org