0
Monday 15 Feb 2021 02:55

مریم لانگ مارچ، شارٹ مارچ یا خالی واک کریں حکومت کو فرق نہیں پڑتا، فواد چوہدری

مریم لانگ مارچ، شارٹ مارچ یا خالی واک کریں حکومت کو فرق نہیں پڑتا، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی اور نواز لیگ جڑواں بہنیں ہیں، آج بجلی مہنگی کرنی پڑتی ہے تو اس لیے کہ آپ لوگوں نے کمیشن کے لیے مہنگے بجلی گھر لگائے۔ اپنے بیان میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مریم نواز کی تقریریں ان کی مایوسی اور غصے کا ثبوت ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کریں کہ آسمان گر پڑے اور زمین پھٹ جائے، بی بی حوصلہ رکھیں ابھی چھ ماہ بعد تحصیل کے الیکشن ہونے ہیں، کوشش کر کے دیکھیں گھوڑا بھی حاضر اور میدان بھی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور نواز لیگ جڑواں بہنیں ہیں، آج بجلی مہنگی کرنی پڑتی ہے تو اس لیے کہ آپ لوگوں نے کمیشن کے لیے مہنگے بجلی گھر لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب وزیر اعظم بنے 167 ارب روپے سالانہ کیپسٹی پیمنٹ تھی 5 سال میں 867 ارب ہوگئی، گیس کے نظام پر ایک روپیہ سرکلر قرضہ نہیں تھا آپ 157 ارب کے قرض میں ڈبو گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ  مریم کی گفتگو پر حیرت ہوتی ہے، تیں دہائیاں آپ کا خاندان اقتدار میں رہا آپ بتائیں آپ کیا ایسا کریں گی جو آپ تین دہائیوں میں نہیں کرسکے؟ آپ لانگ مارچ، شارٹ مارچ یا خالی واک کریں حکومت کی صحت پر فرق نہیں پڑنے والا۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مدرسے کے بچوں کے بل پر سیاست کرنے والے کیا سیاست کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 916270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش