QR CodeQR Code

ووٹنگ اوپن بیلٹنگ ہو یا خفیہ، جس کا جتنا حصہ بنتا ہے اسے ملے گا، چوہدری سرور

15 Feb 2021 11:21

اپنے بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سردی کی وجہ سے نہیں بلکہ ویسے ہی ٹھنڈی ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سردی کی وجہ سے نہیں بلکہ ویسے ہی ٹھنڈی ہو گئی ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اوپن بیلٹنگ ہو یا خفیہ جس کا جتنا حصہ بنتا ہے اسے ملے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے سینیٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 916319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916319/ووٹنگ-اوپن-بیلٹنگ-ہو-یا-خفیہ-جس-کا-جتنا-حصہ-بنتا-ہے-اسے-ملے-گا-چوہدری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org