0
Monday 15 Feb 2021 11:56

سینیٹ ٹکٹوں پر تحریک انصاف کی مرکزی اور سندھ قیادت میں اختلافات

سینیٹ ٹکٹوں پر تحریک انصاف کی مرکزی اور سندھ قیادت میں اختلافات
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ کے عہدیداروں نے سینیٹ ٹکٹوں کے معاملے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھ دیا۔ گورنر سندھ کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق پارٹی عہدے داروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے امیدوار کو نامزد کیا جائے، ملاقات کرکے آپ کو نام سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں، سینیٹ کی جنرل نشست اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے شخص کو دی جائے، فیصل واوڈا کو بھی سینیٹ کا امیدوار نہیں ہونا چاہیئے، اگر فیصل واوڈا نااہل ہوگئے تو سیٹ خطرے میں آجائے گی، ٹیکنوکریٹ کیلئے جس کا نام دیا گیا، اس پر نیب کے کیسزز ہیں، ٹیکنوکریٹ کے امیدوار کو پارٹی میں مشکل سے دو سال ہوئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم فوری ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اگر فیصلے پر نظرثانی نہ کی گئی، تو بلدیاتی انتخابات پر اثرانداز ہوں گے، سیف اللہ ابڑو پیپلز پارٹی کیلئے کام کرتے رہے ہیں، انہیں ٹکٹ دینا کسی صورت مناسب نہیں ہے، اگر ان کو ٹکٹ دیئے گئے تو پھر ہم بلدیاتی انتخابات سے الگ ہو جائیں گے۔

خط لکھنے والوں مین صدر حیدرآباد صداقت جتوئی، جنرل سیکریٹری سکھر مبین جتوئی اور دیگر شامل ہیں۔ کراچی سے منتخب اراکین سندھ اسمبلی نے مرکزی قیادت کو پیغام دے دیا کے کہ اگر فیصل واڈا اور سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دیا گیا، تو ہم ووٹ نہیں ڈالیں گے۔ کراچی کے سینئر رہنماوں حنید لاکھانی، اشرف قریشی، مولوی محمود سمیت دیگر رہنماؤں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ سندھ میں بغاوت سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت پریشان ہے، گورنر سندھ اور اسد عمر کا ٹاسک دیا گیا ہے کہ معاملے کا جلد از جلد حل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 916330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش