QR CodeQR Code

انسداد دہشت گردی کی عدالت کا گرفتار وکیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

15 Feb 2021 12:52

ہائی کورٹ حملہ کیس میں پولیس اب تک 11وکلا کو گرفتار کر چکی ہے۔ اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف چند وکلاء نے پرتشد احتجاج کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتار وکیل شعیب گجر کا 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گرفتار وکیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی، گرفتار وکیل شعیب گجر کو اسلام آباد پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔

ہائی کورٹ حملہ کیس میں پولیس اب تک 11وکلا کو گرفتار کر چکی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف چند وکلاء نے پرتشد احتجاج کیا تھا۔مشتعل وکلاء نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلاک میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے تھے اور چیمبر کے باہر نعرے بازی بھی کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 916343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916343/انسداد-دہشت-گردی-کی-عدالت-کا-گرفتار-وکیل-کو-جوڈیشل-ریمانڈ-پر-جیل-بھجوانے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org