0
Monday 15 Feb 2021 16:24

ماسکو جوہری معاہدے میں امریکی واپسی کے "چینی منصوبے" سے متفق ہے، سرگئے ریابکوف

ماسکو جوہری معاہدے میں امریکی واپسی کے "چینی منصوبے" سے متفق ہے، سرگئے ریابکوف
اسلام ٹائمز۔ روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئے ریابکوف (Sergei Alexeyevich Ryabkov) نے خبرنگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں امریکہ کی واپسی سے متعلق کثیر الجہتی ملاقاتوں کے حوالے سے واشنگٹن اور شنگھائی کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ چین کی اس پیشکش پر ہم چینی اور امریکی حکام کے ساتھ مزید گفتگو جاری رکھیں گے، کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ کثیر الجہتی ملاقاتوں کی کامیابی کے لئے اس کے نتائج پر کم از کم تفاہم ضروری ہے، تاہم کثیر الجہتی ملاقاتوں میں شرکت کے حوالے سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ سرگئے ریابکوف نے کہا کہ اگر تمام فریق چاہتے ہوں تو امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے میں واپسی پر مبنی چینی پیشکش کے حوالے سے تیزی کے ساتھ بندوبست کیا جا سکتا ہے جبکہ اگر تمام فریق اس ملاقات میں اپنی شرکت کا اعلان کر دیں تو یہ رابطہ نہ صرف فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے بلکہ اس کے ذریعے چینی پیشکش کے انعقاد کے لئے ضروری شرائط بھی تیزی کے ساتھ فراہم کی جا سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 916377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش