0
Monday 15 Feb 2021 16:46

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی
اسلام ٹائمز۔ چیف کمشنر نے اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔ واضح رہے کہ 13 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ 8 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے۔
 
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی/آپریشن اسلام آباد نے بذریعہ خط کہا تھا کہ مارگلہ اور رمنا تھانے میں 8 فروری 2021 کو درج مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت درج کی گئی تھی جس لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسی کو دیکھتے ہوئے متعلقہ اتھارٹی نے ایک جے آئی ٹی تشکیل دے دی جو پولیس اور خفیہ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔

جے آئی ٹی کے چیئرمین سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن اسلام آباد ہیں جبکہ اس کے اراکین میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد، ایس پی صدر زون، ایس ٹی پی او مارگلہ اور رمنا، ایس ایچ او تھانہ مارگلہ اور رمنا، تفتیشی افسر انسپکٹر عبدالجبار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ بارز (اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن) سے دوران تفتیش ضرورت کے موقع پر مدد حاصل کرے۔
خبر کا کوڈ : 916383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش