0
Monday 15 Feb 2021 16:51

وزیراعظم عمران خان کی نالائقی سے بیوروکریسی بھی پریشان ہے، شازیہ مری

وزیراعظم عمران خان کی نالائقی سے بیوروکریسی بھی پریشان ہے، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا وزیراعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ وزیراعظم کی نالائقی سے بیوروکریسی بھی پریشان ہے۔ شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیوروکریسی کو دھمکیاں سیلیکٹڈ وزیراعظم کی بوکھلاہٹ ہے، وزیراعظم کی نالائقی سے بیوروکریسی بھی پریشان ہے، بیچاری بیوروکریسی جرمنی اور جاپان کی سرحدیں کیسے ملائے۔ شازیہ مری  نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ملکی معاملات سمجھنے کے لئے کتنی صدیاں درکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا المیہ یہ ہے کہ وزیراعظم بننے کے باوجود وہ کنٹینر سے نہیں اترے۔
خبر کا کوڈ : 916385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش