QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کی ناقص حکمت عملی نے حکومت کو مضبوط کردیا ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

15 Feb 2021 16:56

ایک بیان میں جے یو پی (نورانی) کے سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں کسی کا رخ شمال کا تو کسی کا جنوب کا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے نہ دھرنا دیا نہ استعفے اور نہ لانگ مارچ کیا، یہ تو اسمبلیاں ختم کرنے آئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی ناقص حکمت عملی سے حکومت مضبوط ہورہی ہے۔ حیدرآباد سے جاری ایک بیان میں سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے مزید کہا کہ حکومت کی کارکردگی سے قوم مایوس ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طبقے کے لوگ حکومت کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں، پی ڈی ایم نے ناقص حکمت عملی سے حکومت کو مضبوط کرنا شروع کردیا۔ جے یو پی (ن) کے سربراہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں کسی کا رخ شمال کا تو کسی کا جنوب کا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے نہ دھرنا دیا نہ استعفے اور نہ لانگ مارچ کیا، یہ تو اسمبلیاں ختم کرنے آئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 916387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/916387/پی-ڈی-ایم-کی-ناقص-حکمت-عملی-نے-حکومت-کو-مضبوط-کردیا-ہے-صاحبزادہ-ابوالخیر-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org